ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / راہل گاندھی چھٹی سے واپس آئے ، یوپی الیکشن کے لیے پرینکا پر فیصلہ جلد

راہل گاندھی چھٹی سے واپس آئے ، یوپی الیکشن کے لیے پرینکا پر فیصلہ جلد

Mon, 04 Jul 2016 00:05:55    S.O. News Service

نئی دہلی، 3؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس نائب صدر راہل گاندھی ہفتہ کی دیر رات چھٹی گزار کر واپس وطن لوٹ آئے ہیں۔وہیں یوپی اسمبلی انتخابات کو لے کر پرینکا گاندھی سے سرگرم سیاست میں آنے کی رضامندی لینے کی کوشش کی جا ر ہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس کے یوپی انچارج بنائے گئے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے پرینکا گاندھی کو یوپی میں سرگرم سیاست میں اترنے کامشورہ دیا ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ پرینکا نے جواب میں مثبت اشارہ دیا ہیں،لیکن فی الحال کوئی ٹھوس پہل سامنے نہیں آ پائی ہے۔راہل کے واپس آنے کے بعد اب گاندھی خاندان سرگرم سیاست میں پرینکا کے آنے کو لے کر آخری فیصلہ کر سکتا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اس پر جلد ہی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔یوپی کانگریس کے حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے پارٹی سے یوپی میں سرگرم سیاست کرنے اور وقت دینے کے لیے راہل گاندھی یا پرینکا گاندھی کو آگے کرنے کی صلاح دی تھی۔


Share: